عوام مہنگائی، لاقانونیت سے پریشان جعلی حکمرانوں سے جلد نجات مل جائیگی،سردارحسنین بہادر دریشک
داجل (نامہ نگار)جبری مسلط حکمرانوں نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کر دیا ہے عوام مہنگائی لاقانونیت کی وجہ سے پریشان ہیں عوام نے الیکشن میں سابق حکمرانوں کو عبرتناک شکست دی پھر دھاندلی کے ذریعے نااہل حکمرانوں کو دوبارہ مسلط کر دیا گیا جعلی مینیڈیٹ سے(بقیہ نمبر28صفحہ7پر)
بننے والی حکومت سے جلد عوام کو چھٹکارا ملنے والا ہیان خیالات کا اظہار پی ٹی ائی کے صوبائی رہنما و سسردار حسنین بہادر خان دریشک سابق وزیر خزانہ پنجاب نے سابق چیئرمین داجل ملک اعجاز احمد دمڑیہ سابق ناظم ملک فیاض احمد دمڑیہ رہائش گاہ پر پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی ائی جلد عوام کے درمیان ہوں گے تمام مقدمات سے بھری ہو جائیں گے۔