سینیٹر رانا محمود الحسن کے ڈیرے پر فائرنگ، پولیس جلد از جلد ملزمان ٹریس کرے، احمد محمود، خواجہ رضوان عالم اور دیگر پی پی رہنماؤں کا مطالبہ

سینیٹر رانا محمود الحسن کے ڈیرے پر فائرنگ، پولیس جلد از جلد ملزمان ٹریس کرے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر)مخدوم سید احمدمحمود صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب، خواجہ رضوان عالم سینیئر نائب صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب، عبدالقادر شاہین چیف کوارڈینیٹر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب، سٹی صدر ملک نسیم لابر اور ضلعی (بقیہ نمبر30صفحہ7پر)

جنرل سیکرٹری راو ساجد علی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہمارے سینیٹر رانا محمودالحسن  کے ڈیرے پر فائرنگ کی پرزور مذمت کرتے ہیں،اور سی پی او ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد سے جلد ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،ان مزید کہا کہ ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے پیپلز پارٹی کے اراکین اور رہنماوں کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے،پیپلز پارٹی کی تاریخ ایسی لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے ہم عوام اور اپنے رہنماوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ظلم اور بربریت کے خلاف اواز اٹھائی ہے جس کے لیے ان کے رہنماوں اور کارکنوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ایسی قوتوں کا مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی, ہم ائی جی پنجاب، آر پی او ملتان، ایڈیشنل ائی جی جنوبی پنجاب اور سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں اور جلد سے جلد ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔