صوبہ بھر میں سکول امیج کو لیکشن ایپ متعارف،19اپریل سے کام شروع
ملتان (سٹاف رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سائیکاایپ متعارف کرادی۔تفصیل کے مطابق پنجاب بھر(بقیہ نمبر11صفحہ7پر)
کے سکولز کی معلومات کے ساتھ ساتھ اب تصاویر بھی آن لائن میسر ہوں گی پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے سکولوں کا انفراسٹرکچر اور لوکیشن کا ریکارڈ آن لائن کرنے کیلئے سکول امیج کولیکشن ایپ متعارف کروا دی موبائل ایپ میں مین گیٹ سکول، سکول رومز، لیبارٹریز، لائبریریز،گراؤنڈ اور ٹائلٹ بلاکس کی تصاویر اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔ پنجاب مانیٹرنگ اینڈ امپلی مینٹیشن یونٹ نے سی ای اوز ایجوکیشن کو مراسلہ بھجوا دیا۔ تمام سکولز کی تصاویر نئی موبائل ایپلیکیشن پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے سائیکا ایپ پرروزانہ کی بنیاد پر تصاویر اپ لوڈ کی جا ئیں گی ایپ پر سائنس لیب،لائبریری ودیگر انفراسٹرکچر کاڈیٹافراہم کیا جائے گا،ایپ کے ذریعے غیردستیاب سہولتوں کاتعین کرنے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ ایپ پر19اپریل سے باقاعدہ تصاویراپ لوڈ کرنے کا آغاز کیا جائے گا۔