علامہ احمد سعید کاظمی کا سالانہ عرس اختتام پذیر، ملکی سلامتی، قبلہ اول کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں
ملتان (سٹی رپورٹر)غزالئی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی کے 39ویں سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات شاہی عیدگاہ خانیوال روڈ ملتان میں اختتام پذیر ہوگئیں جماعت اہل سنت کے سربراہ اور سجادہ نشین علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے پاکستان کی سالمیت اور استحکام،اتحاد عالم اسلام،قبلہ اول کی آزادی اور ملک میں قیام امن کیلئے خصوصی دعاکرائی اختتا(بقیہ نمبر10صفحہ7پر)
می نشست میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی،علامہ سید ارشد سعید کاظمی،سید طاہر سعید کاظمی، ڈاکٹر سید اطہر سعید کاظمی،سید جاوید سعید کاظمی،سید احسن سعید کاظمی، سیداحمد سعید کاظمی،سید محمد سعید کاظمی،سید محمد احد سعید کاظمی،سید روح القدس کاظمی،مفتی غلام مصطفی رضوی، مفتی عبدالستار سعیدی،میاں حسین احمد قادری،میاں شعیب حسن قادری،پیر محمد ارشد شاہ نقیبی،مفتی محمد زمان سعیدی رضوی،پیر حبیب اللہ نقشبندی،مفتی محمد شریف سعیدی اشرفی، مولانا محمد فاروق خان سعیدی، وسیم ممتاز ایڈووکیٹ،پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، انجینئر عبدالرشید ارشد، ڈاکٹر تسلیم قریشی سمیت ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی اس سے بیشتر صاحبزادہ سید محمد احد سعید کاظمی نے ختم شریف اور قاری سلمان عمر سعیدی نے ہدیہ درودوسلام پیش کیا۔