چیف الیکشن کمشنر برازیل کے سرکاری دورے پر روانہ

چیف الیکشن کمشنر برازیل کے سرکاری دورے پر روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آن لائن) چیف الیکشن کمشنر  برازیل کے سرکاری دورے پر  روانہ ہوگئے ہیں،دورے میں برازیل کے کامیاب الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کا جائزہ لیں گے۔الیکشن کمیشن کے  ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر برازیل کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ان کے ہمراہ صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب اور ڈی جی آئی ٹی سمیت دیگر افسران بھی(بقیہ نمبر5صفحہ7پر)

 سرکاری دورے پر گئے ہیں ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر  کا دورہ تین روز پر محیط ہے اور 20 اپریل کو وطن واپس ائیں گے ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمیشن دورے میں برازیل کے کامیاب انتخابی نظام کا جائزہ لیں گے جہاں پر ووٹنگ کا مکمل نظام کمپیوٹرائزد ہے۔