نو منتخب امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم 18 اپریل کو حلف اٹھائینگے
ملتان (سٹی رپورٹر)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیرِ حافظ نعیم الرحمن 18 اپریل کو حلف اٹھائیں گے۔یہ(بقیہ نمبر6صفحہ7پر)
بات جماعتِ اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف نے جاری کیے گئے بیان میں کہی۔انہوں نے کہاکہ نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی حلف برداری کی تقریب جماعتِ اسلامی کے مرکز منصورہ میں ہو گی۔جماعتِ اسلامی پاکستان کے ترجمان کے مطابق نو منتخب امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اہم اجلاس طلب کر لیے۔قیصر شریف نے بتایا کہ جماعتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا اجلاس 18 اپریل کو ہی منصورہ میں ہو گا۔
حافظ نعیم