کراچی: چاند رات پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی شہری چل بسا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں چاند رات پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری چل بسا۔ وسیم کو شاپنگ سے واپسی پر لوٹنے کی کوشش کی گئی تھی، گاڑی نہ روکنے پر ڈاکوؤں کی فائر کردہ گولی کمر میں لگ گئی تھی۔ابتدائی طور پر معمر شہری کو عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا تھا، اور پھر فرسٹ ایڈ کے بعد اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں وہ آئی سی یو میں زیرعلاج تھے لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چلے بسے۔