سوات میں بارشوں اور سیلاب کے باعث میں کھمبے گرنے سے بجلی کا نظام متاثر
پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا میں جاری حالیہ بارشوں کیوجہ سے جہاں بجلی کا نظام مستحکم رکھنے میں دشواری کا سامنا ہے وہیں سوات سرکل میں 6مختلف مقامات پر تیز بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بجلی کی کھمبے گرنے سے بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی۔ پیسکو چیف انجینئر اختر حمید خان نے فوری واقع کا نوٹس لیا اور ایس ای سوات انجینئر مجاہد خان کو بجلی بحال کرنے کی ہدایت کی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے فوری آپریشن شروع کیا گیااور بارش کے باجود 3مقامات پر مرمتی کام مکمل کر کے بجلی بحال کی گئی۔ اس کے علاوہ بقیہ کھمبوں کی مرمت کا کام بھی جاری ہے اور جلد ہی ان علاقوں میں بھی بجلی بحال کر دی جائیگی۔