ایس پی سٹی طیب جان کی  سبرب سرکل پولیس افسران  کے ساتھ کرائم میٹنگ

ایس پی سٹی طیب جان کی  سبرب سرکل پولیس افسران  کے ساتھ کرائم میٹنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٍٍپشاور(سٹی رپورٹر) ایس پی سٹی طیب جان کی امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر سبرب سرکل کے پولیس افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، ایس پی سٹی طیب جان کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں ڈی ایس پی سبرب توحید خان، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے بھی شرکت کی، اس موقع پر اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام، ہاٹ سپاٹس اور ٹربل پوائنٹس کا ازسر نو تعین کرنے اور جرائم پیشہ افراد کی فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی، انہوں نے کہا کہ سبرب سرکل میں شہریوں کی سہولت اور امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر پولیس گشت میں اضافے، سپیشل ناکہ بندیوں کیساتھ ساتھ تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جا رہی ہیں، ایس پی سٹی طیب جان نے قیام امن کیلئے ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جرائم بر خلاف جان و مال کے حوالے سے اہم اقدامات جبکہ سنگین جرائم کی تفتیش جلد مکمل کرنے کی بھی سختی سے ہدایت کی،تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی طیب جان کی سربراہی میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ڈی ایس پی سبرب سرکل توحید خان، ایس ایچ اوزاور تفتیشی افسران نے شرکت کی، ایس پی سٹی طیب جان نے اس موقع پر امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے سٹریٹ کرائمز کے روک تھام کے لئے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے ٹربل پوائنٹس اور ہاٹ سپاٹس کا ازسر نو تعین کرنے اور خصوصی لائحہ عمل اختیار کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کیس کے حوالے سے جامع تفتیش کو یقینی بنانے کی خاطر مائیکرو لیول انفارمیشن حاصل کرنے اور اہم شواہد اکٹھے کرنے سمیت عینی شاہدین کے ساتھ بھی مربوط رابطہ قائم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ملوث عناصر کو عدالتوں سے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے،انہوں نے کہا کہ سبرب سرکل میں شہریوں کی سہولت اور امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر پولیس گشت میں اضافے، سپیشل ناکہ بندیوں کیساتھ ساتھ تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جا رہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک افراد پر خصوصی نظر رکھیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے،