تھانہ سربند پولیس کی اہم کارروائی، غلطی سے جواں سالہ لڑکے کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے میں ملوث ملزم گرفتار

تھانہ سربند پولیس کی اہم کارروائی، غلطی سے جواں سالہ لڑکے کو قتل کرکے خودکشی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر) ایس پی کینٹ وقاص رفیق کی سربراہی میں تھانہ سربند پولیس نے کامیاب کارروائی کی ہے، ڈی ایس پی پشتخرہ سجاد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سربند عبد الحمید خان نے ایک ہفتہ کے اندر اندر جواں سالہ لڑکے کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم اور مقتول آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں، مقتول اپنی بہن کے گھر موجود تھا، جس کے دوران ملزم سفیان سے غلطی سے پستول چل جانے سے زخمی ہو گیا، جس کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جبکہ والد نے پولیس ٹیم کو بیان کیا کہ مقتول طاہر نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشی کی ہے، شک گزرنے پر اصل حقائق جاننے کیلئے پولیس ٹیم نے اس ضمن میں انکوائری شروع کردی گئی، مختلف پہلوں پر تفتیش کے دوران گھر کے افراد کو بھی شامل تفتیش کیا گیا، جبکہ قریبی رشتہ دار سفیان کے بار بار تضاد بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس نے پولیس ٹیم کے سامنے اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے مقتول طاہر کو غلطی سے پستول چل جانے سے لگنے کا اعتراف کرلیا، جس کے خلاف قتل خطا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ 8 اپریل کو مدعی حضرت اللہ نے اپنے بیٹے طاہر کی خودکشی کی رپورٹ درج کرائی تھی، اس ضمن میں شک گزرنے پر پولیس نے خودکشی کے متعلق اصل وجوہات جاننے کیلئے انکوائری شروع کردی گئی،ڈی ایس پی پشتخرہ سجاد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سربند عبد الحمید خان اور دیگر تفتیشی افسران نے مختلف پہلوں پر تفتیش کا آغاز کیا، مختلف پہلوں پر تفتیش کے دوران گھر کے افراد کو بھی شامل تفتیش کیا گیا، جبکہ قریبی رشتہ دار سفیان ولد ریت خان کے باربار تضاد بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس نے پولیس ٹیم کے سامنے اصل حقائق سے پردہ چاک کرتے ہوئے مقتول طاہر کو غلطی سے پستول چل جانے سے لگنے کا اعتراف کرلیا، جس کے خلاف قتل خطا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،