کیو ایم سی،ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جاری
پبی (نما ئندہ پاکستان) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کی انتظامیہ نے عیدالفطر کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جاری کردی عیدالفطر کے تین دنوں کے دوران ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز کے ساتھ ساتھ گائنی، آرتھوپیڈک، کارڈیالوجی، آئی سی یو، سرجری، ای این ٹی، پیڈذ میڈیسن، پیڈذ سرجری، میڈیکل، ڈینٹل, آئی, ریڈیالوجی, ڈائلیسس, پیتھالوجی نیز سارے ڈپارٹمنٹس مکمل طور پر فعال تھی ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں عیدالفطر کے دوران 2462 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں ٹراما کے مریض بھی شامل ہیں۔ کل 1673 لیبارٹری ٹیسٹ، ایکسرے297، الٹراساؤنڈ 176 اور ایڈمیشن 159 ہوئے مزید برآں عیدالفطر کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز ہسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ضروری ادویات میسر کئے اور خصوصی ٹیم تشکیل دی جس کی سربراہی ڈین/ ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انور خان وزیر اور میڈیکل ڈائریکٹر اقتدار الدین نے کی۔