اسرائیلی جہاز پر کوئی پاکستانی  ہے تو چھوڑ دینگے، ایرانی سفیر

اسرائیلی جہاز پر کوئی پاکستانی  ہے تو چھوڑ دینگے، ایرانی سفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(این این آئی)ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ اسرائیلی جہاز پر اگر کوئی پاکستانی موجود ہے تو اسے برادرانہ تعلقات پر چھوڑ دیا جائےگا ایران کے زیرتحویل اسرائیلی جہاز میں پاکستانی عملے کی موجودگی کے معاملے پر ایران کے سفیر رضا مقدم نے کہا کہ زوڈائیک کمپنی کے جہازپرکسی پاکستانی کے ہونے کی تصدیق کا انتظارہے ایرانی سفیر نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات موصول ہوگئی ہیں جو تہران بھیجی ہیں، کوئی پاکستانی جہازپر موجود ہے تو قانونی تقاضوں اور برادرانہ تعلقات پرچھوڑ دیں گے۔

ایرانی سفیر

مزید :

صفحہ اول -