لوکل گورنمنٹ اپمپلائزفیڈریشن کے مطالبے پر آپریشنل اخراجات کی منظوری

لوکل گورنمنٹ اپمپلائزفیڈریشن کے مطالبے پر آپریشنل اخراجات کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)حکومت خیبرپختونخوا فنانس ڈیپارٹمنٹ نے لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کی ڈیمانڈز پر مرجرز ایریاز کی 25 TMAs کے لئے مبلغ 100.000 ملین روپے کی گرانٹ و آپریشنل اخراجات کی منظوری دے کر اجرا کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق TMA خار 1 ملین روپے ، TMA نوا گئی 1 ملین روپے ، TMA وزیر 2ملین روپے ، TMA ڈیرہ زندہ 2 ملین روپے ، TMA جمرود 5 ملین روپے, TMA لنڈی کوتل 4 ملین روپے ، TMA باڑہ 3 ملین روپے ، TMA اپر کرم23 ملین روپے ، TMA لوئر کرم 9 ملین روپے, TMA سنٹرل کرم 6 ملین روپے ، TMA درہ آدم خیل 7 ملین روپے ، TMA بھیٹنی 2 ملین روپے ، TMA اپر مہمند 5 ملین روپے , TMA لوئر مہمند 2 ملین روپے ، TMA بازئی 3 ملین روپے ، TMA میران شاہ 8 ملین روپے ، TMA میر علی 1.500 ملین روپے ، TMA رزمک 2 ملین روپے ، TMA اپر اورکزئی م2لین روپے ، TMA لوئر اورکزئی 2 ملین روپے ، TMA حسن خیل 2 ملین روپے، TMA جنڈولہ 2 ملین روپے ، TMA وانہ 2.500 ملین روپے ، TMA سرواکئی 1 ملین روپے اور TMA لدہ 2 ملین روپے کی گرانٹ ریلیز کی ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے صوبائی حکومت کی طرف سے 100.00p ملین روپے کے فنڈز کے اجرا پر شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ صوبائی حکومت تمام TMAs بشمول کمزور مالی پوزیشن والی TMAs کو پابند کیا جائے کہ وہ یہ گرانٹ اولا" تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے استعمال کریں ثانیا دیگر ضروریات پوری کریں۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلی شوکت کیانی ، چئیرمین شوکت علی انجم ، صدر حاجی انور کمال خان ، سینئر نائب صدر حاجی نیاز علی خان ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی اور محبوب اللہ نے صوبائی وزیر اعلی سے بندوبستی علاقوں کی کمزور مالی پوزیشن والی TMAs اور مرجرز ایریاز کی 25 TMAs کے لئے خاطر خواہ گرانٹس کے اجرا کا مطالبہ کیا ہے اور بلدیاتی اداروں کے اپنے سورسز کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -