پنجاب میں جعلی فارم 47کی وزیراعلٰی مریم نوا کی ڈرامہ بازیوں کا سلسلہ جاری : بیر سٹر ڈاکٹر سیف
پشاور(سٹاف رپورٹر) پنجاب کی شہزادی مریم نواز انتظامیہ کو احکامات ایکس پر دے رہی ہیں۔ 20کلو آٹا کی قیمت کم کرنا ہو یا گندم 500 روپے کی کمی کرکے محترمہ دکھاوا کررہی ہےں۔ پیر کو جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ سیزن میں گندم ریٹ کم کرکے مریم نواز پنجاب میں کسانوں کا معاشی قتل کررہی ہیں۔پنجاب میں روٹی اور آٹا کی قیمتیں کم کرنا محترمہ کا ایک نیا دکھاوا ہے۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی ڈرامہ بازی اور اسکی ہدایتکاری کون کررہا ہے ہمیں علم ہے ،روٹی 16 روپے کرکے ڈرامہ بازی کے سوا کچھ نہیں۔