خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ 

خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ 
خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ  کیس کی سماعت ہوئی، خدیجہ شاہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو گئیں، خدیجہ شاہ نے آئندہ ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی،عدالت نے خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے۔