سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا معاملہ، بھارتی پولیس کی پھرتیاں، کسے گرفتار کر لیا گیا؟ جانیے

سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا معاملہ، بھارتی پولیس کی پھرتیاں، کسے ...
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا معاملہ، بھارتی پولیس کی پھرتیاں، کسے گرفتار کر لیا گیا؟ جانیے
سورس: Instagram/beingsalmankhan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی رہائشگاہ کے باہر فائرنگ کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، بھارتی پولیس نے واقعہ کے ذمہ دار دو افراد کو گرفتار کر نے کا دعویٰ کیاہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت وکی صاحب گپتا اور ساگر شری جوگیندر پال کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق بہار سے ہے۔پولیس کے مطابق انہوں نے دونوں مبینہ ملزمان کو گجرات کے علاقے بھوج سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے بھوج کے ایک مندر میں پناہ لی ہوئی تھی، خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ۔پولیس کے مطابق مبینہ طور پر گرفتار ملزمان کا تعلق بشنوئی گینگ سے ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کی صبح ممبئی میں سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر بائیک پر ہیلمٹ پہنے 2 مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے تھے۔

بعدازاں گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے بذریعہ سوشل میڈیا اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

واضح رہے کہ بشنوئی گینگ گلوکار سدھو موسے والا اور راجپوت رہنما، سماجی کارکن اور کرنی سینا کے سربراہ سکھ دیو سنگھ گوگامڈی سمیت کئی ہائی پروفائل قتل کیسز میں ملوث ہے۔

مزید :

تفریح -