بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ،کمپنی کا مالک 2 کروڑ لے کر بھاگ گیا ،کراچی میں 80 سے زائد افراد کاتھانے سے رجوع

بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ،کمپنی کا مالک 2 کروڑ لے کر بھاگ گیا ،کراچی میں 80 ...
بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ،کمپنی کا مالک 2 کروڑ لے کر بھاگ گیا ،کراچی میں 80 سے زائد افراد کاتھانے سے رجوع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بیرون ملک جاکر روزی کمانے اور زندگی بنانے کے خواہش مند کراچی کے نوجوان مبینہ فراڈ کا شکار ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ڈیفنس فیز 8 میں نجی کمپنی نے سعودی عرب اور دبئی میں ملازمت کیلئے رقم لی، عید کے بعد کمپنی کے دفتر پہنچے تو تالا لگا ہوا تھا۔متاثرہ افراد کے مطابق کمپنی کا مالک 2 کروڑ روپے سے زائد لے کر فرار ہوگیا۔80 سے زائد متاثرہ نوجوانوں نے قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ تھانے سے رجوع کرلیا ہے جس کے بعد پولیس کی تفتیش جاری ہے۔