آئی پی ایل بولرز کیلئے ڈراؤنا خواب ، ایک میچ میں 549 رنز بن گئے

آئی پی ایل بولرز کیلئے ڈراؤنا خواب ، ایک میچ میں 549 رنز بن گئے
آئی پی ایل بولرز کیلئے ڈراؤنا خواب ، ایک میچ میں 549 رنز بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) بولرز کے لئے ڈراؤنا خواب بن گئی ہے ، سن رائزرز حیدرآباد اور رائل چیلنجر بنگلور کے میچ میں 549 رنز بن گئے۔
نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق ٹی20 کرکٹ میں یہ ایک میچ کے دوران سب سے زیادہ رنز کا نیا ریکارڈ ہے، اس سے قبل 523 رنز کا ریکارڈ بھی آئی پی ایل کے موجودہ ایڈیشن میں بنا تھا جب 27 مارچ کو ممبئی انڈینز اور سن رائزرز حیدر آباد کے میچ میں 523 رنز بنے تھے۔کل کھیلے جانے والے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے، حیدر آباد کا سکور فرنچائز کرکٹ کا سب سے بڑا اور ٹی20 کا دوسرا بڑا ٹیم ٹوٹل ہے۔جواب میں رائل چیلنجر بنگلور نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے، رائل چیلنجرز بنگلور کا سکور دوسری اننگ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا سکور ہے۔آئی پی ایل کے موجودہ ایڈیشن میں ٹیمیں 4مرتبہ 250 سے بڑا سکور کرچکی ہیں، کسی ٹی20 ٹورنامنٹ کے ایک ایڈیشن میں یہ سب سے زیادہ بار 250 سے زائد ٹوٹل بننے کا نیا ریکارڈ ہے۔2023 اور 2022 میں انگلینڈ کے ٹی20 بلاسٹ میں 250 سے زائد رنز کا سکور 3 مرتبہ بنا تھا۔
خیال رہے کہ ٹی20 کرکٹ کے 8 بڑے ٹوٹل میں سے 3 ٹوٹل آئی پی ایل کے موجودہ ایڈیشن میں بنے ہیں۔

مزید :

کھیل -