شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کے کیس میں اہم پیشرفت

شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کے کیس میں اہم پیشرفت
شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کے کیس میں اہم پیشرفت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی وسطی کی عدالت میں خاتون کے خلاف شوہر کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جہاں پولیس نے ملزمہ ماہم کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔ 

تفتیشی افسر نے ملزمہ کا اعترافی بیان ریکارڈ کرنے کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا تھا کہ ملزمہ سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، اس معاملے میں مزید تفتیش کرنی ہے، ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ مقتول ضیاء اللّٰہ اور ملزمہ ماہم کی یہ دوسری شادی تھی۔پولیس کے مطابق پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ دونوں میں روز جھگڑا رہتا تھا۔