بانی پی ٹی آئی کو جعلی کیسز میں بند کیا گیا ،سب بے نقاب ہوں گے،علی امین گنڈاپور

بانی پی ٹی آئی کو جعلی کیسز میں بند کیا گیا ،سب بے نقاب ہوں گے،علی امین ...
بانی پی ٹی آئی کو جعلی کیسز میں بند کیا گیا ،سب بے نقاب ہوں گے،علی امین گنڈاپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جعلی کیسز میں بند کیا گیا ہے،یہ سب بے نقاب ہوں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ پی ٹی آئی سے مینڈیٹ چھین کر فارم 47والوں کو دیا گیا،فارم 47بنانے والے نے اعتراف کیا تو کہا گیا وہ ذہنی مریض ہے،ضمیرجاگتا ہے تو کہتے ہیں ذہنی مریض ہے،یہ سمجھتے ہیں ڈنڈے کے زور پر منہ بند کردیں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ ملک میں سب سے بڑا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو ملا، کبھی لندن پلان کبھی کوئی پلان بن جاتا ہے،کچھ لوگ اپنی خواہش پر ملک کو چلائیں گے تو ایسا ہی ہوتا ہے،وزیراعظم قیادت کررہے ہیں اس لئے بطور وزیراعلیٰ معاملات انہیں سے چل رہے ہیں۔