سعودی وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند ،تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

سعودی وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند ،تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں ...
سعودی وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند ،تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے فوری بعد سعودی وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے،پاکستان سعودی عرب سے تجارت، سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفدنے  وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، وزیراعظم نے سعودی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد سے آگاہ کیا،وزیراعظم شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ بے مثال تعلقات ہیں،سعودی عرب نے مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات کررہا ہے، پاکستان برادر ممالک سے شراکت داری کو باہمی طور پر مفید بنانےکیلئے اقدامات کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے پر سعودی قیادت کا مشکور ہے، وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا پیغام دیتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں،وفد نے وزیراعظم کا پاکستان کی جانب سے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔