علی محمد خان نےتحریک انصاف میں اختلافات اور عمران خان کی رہائی کے حوالے سے  اہم بات  کہہ دی

علی محمد خان نےتحریک انصاف میں اختلافات اور عمران خان کی رہائی کے حوالے سے  ...
 علی محمد خان نےتحریک انصاف میں اختلافات اور عمران خان کی رہائی کے حوالے سے  اہم بات  کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا تحریک انصاف میں اختلافات اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے حوالے سے  اہم بات  کہہ دی ۔انہوں نے کہا ہے کہ  عمران خان کیخلاف کیسز دیکھیں تو انہیں بڑی عید سے پہلے رہا ہوجانا چاہیے، بلاول کی بات میں وزن تب ہوگا جب عمران خان اور سیاسی قیدیوں کو باہر نکالا جائے گا،  تحریک انصاف میں اختلافات نہیں ہیں ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے۔

  انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی  کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے  کیا ۔ 

 علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ایران کی طرف سے اسرائیل کے ایرانی قونصل خانے پر حملے کا ردعمل متوقع تھا، اس وقت جو بھی فلسطین کے حق میں اسرائیل کیخلاف کھڑا ہو ہم اسے سپورٹ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف اسرائیل کیخلاف بات کریں قوم انہیں سپورٹ کرے گی، پاکستان کا دفتر خارجہ ہمیشہ ہومیو پیتھک رہتا ہے، ہماری پالیسی قائداعظم کی پالیسی ہے کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ 

علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور ہمارے مینڈیٹ کی واپسی ہے ، سپریم کورٹ کو الیکشن میں دھاندلی پر ازخود نوٹس لینا چاہیے، عمران خان کیخلاف کیسز دیکھیں تو انہیں بڑی عید سے پہلے رہا ہوجانا چاہیے، بلاول کی بات میں وزن تب ہوگا جب عمران خان اور سیاسی قیدیوں کو باہر نکالا جائے گا،  تحریک انصاف میں اختلافات نہیں ہیں ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے۔