توشہ خانہ کیس جس ہار پر چل رہا ہے، وہ اس وقت کہاں ہے اور اسکی اصل قیمت کتنی ہے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

توشہ خانہ کیس جس ہار پر چل رہا ہے، وہ اس وقت کہاں ہے اور اسکی اصل قیمت کتنی ہے ...
توشہ خانہ کیس جس ہار پر چل رہا ہے، وہ اس وقت کہاں ہے اور اسکی اصل قیمت کتنی ہے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)توشہ خانہ کیس جس ہار پر چل رہا ہے، وہ اس وقت کہاں ہے اور اسکی اصل قیمت کتنی ہے ؟ اس حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آ یا ہے ۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ توشہ خانے کا جو ہار بیچنے پر سزا ہوئی وہ آج بھی ہمارے پاس ہے۔

خبر رساں ادارے "این این آئی " کے مطابق ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ توشہ خانہ کیس ایک ہار کے اوپر چل رہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ہار کی قیمت 300 کروڑ ہے، ان بیچاروں کو معلوم نہیں کہ ہار آج بھی ہمارے پاس موجود ہے۔ ہم عدالت میں وہ ہار پیش کرنا چاہ رہے ہیں، ہار تحفے میں ملا تو ملٹری سیکرٹری بنی گالہ لائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا اس ہار کو توشہ خانہ میں جمع کروائیں۔ہار توشہ خانہ میں جمع ہونے کے بعد قیمت دے کر حاصل کیا گیا، اس ہار کی اصل قیمت1 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے، انہوں نے ہار کی قیمت 300 کروڑ کر کے بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ پر مقدمہ کیا۔ہار اڈیالہ نہیں آنے دیا گیا اور آج بھی وہ ہمارے پاس موجود ہے۔ ان کی گیم ان پر ہی آن پڑی ہے۔