مشہور پوپ سنگر کا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان،2019 میں اسلام قبول کیا تھا

مشہور پوپ سنگر کا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان،2019 میں اسلام قبول کیا ...
مشہور پوپ سنگر کا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان،2019 میں اسلام قبول کیا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سئیول(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشہور پوپ سنگر،اداکار اور یو ٹیوبر داود کم نے جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ سنگر اور یوٹیوبر داود کم نے سوشل میڈیا پر جنوبی کوریا کے شہر ان شن میں مسجد بنانے کا اعلان کیا۔سنگر داود کم نے ا سوشل میڈیا پر مسجد کی تعمیر کے لیے خریدی گئی زمین اور اس کے معاہدے کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار آپ کی مدد سے مسجد کی تعمیر کا معاہدہ کرلیا۔ اس زمین پر اب جلد ایک مسجد بن جائے گی مجھے یقین نہیں آرہا۔ اس سلسلے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن مجھے یقین تھا کہ میں یہ کام کرلوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسجد کے ساتھ کورین شہریوں کو دین کی دعوت دینے کے لئے اسلامک پوڈ کاسٹ سٹوڈیو بھی بنایا جائے گا۔ جنوبی کوریا کی ہر گلی میں اذان کی خوبصورت آواز گونجنے تک میں جدوجہد کرتا رہوں گا۔سنگر، یوٹیوبر اور اداکار داود کم نے جو جے کم کے نام سے مشہور ہیں 2019 میں اسلام قبول کیا تھا اور متعدد بار اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حاضری کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ داود کم نے 2022 میں رمضان المبارک کے دوران عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔