معروف برازیلین فٹ بالر کاکا کی سابق اہلیہ کیرولین سیلیکو نے 9سال بعد طلاق کی حیرت انگیز وجہ بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

 معروف برازیلین فٹ بالر کاکا کی سابق اہلیہ کیرولین سیلیکو نے 9سال بعد طلاق کی ...
 معروف برازیلین فٹ بالر کاکا کی سابق اہلیہ کیرولین سیلیکو نے 9سال بعد طلاق کی حیرت انگیز وجہ بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا
سورس: Instagram/kaka

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف برازیلین فٹ بالر کاکا کی سابق اہلیہ کیرولین سیلیکو نے 9سال بعد طلاق کی حیرت انگیز وجہ بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق برازیل کے فٹ بال لیجنڈ کاکا نے 2005ء میں کیرولین سے شادی کی تھی جو صرف 10سال ہی چل سکی۔
کاکا اور کیرولین بچپن سے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں کیرولین نے 9سال بعد اپنی اور کاکا کی طلاق کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کاکا نے کبھی مجھ سے بے وفائی نہیں کی، کبھی میرے ساتھ بدسلوکی نہیں کی۔ اس نے مجھے بہت خوبصورت فیملی دی، مگر میں پھر بھی خوش نہیں تھی۔‘‘
کیرولین بتاتی ہے کہ ’’کاکا کے ساتھ رشتے میں مجھے لگتا تھا کہ جیسے کسی چیز کی کمی ہے۔ اصل مسئلہ یہ تھا کہ کاکا بہت ’پرفیکٹ‘ تھا اور اسی وجہ سے میں نے اس سے طلاق لی۔‘‘ واضح رہے کہ کیرولین سے طلاق کے چار سال بعد 2019ء میں کاکا نے برازیل کی معروف ماڈل کیرولینا ڈیاز کے ساتھ منگنی کر لی تھی جبکہ کیرولین سیلیکو بھی 2021ء ایڈورڈو سکارپا جولیائو نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

مزید :

کھیل -