ڈالر مہنگا ہوگیا، کس ریٹ پر بند ہوا ؟

Apr 16, 2024 | 06:49 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل جاری رہے۔

منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 17  پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278.12 روپے سے بڑھ کر 278.29 روپے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 پیسے کے اضافہ سے 279.68 روپے پر جا پہنچا۔مارکیٹ میں یورو کی قیمت فروخت 96 پیسے کی کمی سے 295.87 روپے رہ گئی، اسی طرح برطانوی پاؤنڈ 10 پیسے کے اضافے سے 347.24 روپے پر پہنچ گئی۔سعودی ریال کی قیمت فروخت 3 پیسے بڑھ کر73.97 روپے اور متحدہ عرب اماراتی درہم کی قیمت فروخت 4 پیسے کے اضافہ سے 76.04 روپے ہوگئی۔

مزیدخبریں