پاکستانیوں کی اکثریت سزائے موت کے قانون کی حامی نکلی: سروے

پاکستانیوں کی اکثریت سزائے موت کے قانون کی حامی نکلی: سروے
پاکستانیوں کی اکثریت سزائے موت کے قانون کی حامی نکلی: سروے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )گیلپ پاکستان نے سزائے موت دینے کے حوالے سے پاکستانی عوام کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق 45 فیصد پاکستانیوں نے سزائے موت کے قانون کی مکمل حمایت کی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ان پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو سزائے موت دینا درست عمل ہے۔سروے میں شامل 39 فیصد پاکستانیوں نے سزائے موت دیے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت میں کسی کی جان لینا غلط ہے۔سروے میں شامل 11 فیصد پاکستانیوں نے مجرمان کو سزائے موت دینے پر درمیانہ مو¿قف اختیار کرتے ہوئے نہ ہی کھل کر اس کی حمایت کی اور نہ ہی مخالفت جبکہ 5 فیصد افراد نے اس سوال کا جواب نہیں دیا۔سروے ایک ہزار سے زیادہ افراد سے ملک بھرمیں 29فروری سے 15مارچ کے دوران کیا گیا ۔

مزید :

قومی -