سٹیڈیم کی عدم دستیابی ، نیشنل چیلنج فٹبال کپ راؤنڈ 2 کے انعقاد میں مشکلات

سٹیڈیم کی عدم دستیابی ، نیشنل چیلنج فٹبال کپ راؤنڈ 2 کے انعقاد میں مشکلات
سٹیڈیم کی عدم دستیابی ، نیشنل چیلنج فٹبال کپ راؤنڈ 2 کے انعقاد میں مشکلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے انکار کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن( پی ایف ایف ) کو نیشنل چیلنج کپ راؤنڈ 2 کے انعقاد میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈیلی پاکستان ذرائع کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب نے  پنجاب سٹیڈیم دینے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد فیڈریشن کونیشنل چیلنج کپ راؤنڈ 2 کے انعقاد میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔سپورٹس بورڈ کے ذرائع کے مطابق 2 سے 6 مئی تک پنک گیمز پہلے سے شیڈولڈ ہیں،لہٰذا مصروفیات کے باعث سٹیڈیم نہیں دے سکتے۔

 پی ایف ایف یکم سے 12 مئی تک نیشنل چیلنج کپ کروانے کا اعلان کر چکی ہے۔دوسری جانب پی ایف ایف نے متبادل وینیو کے انتخاب کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔

مزید :

کھیل -