گونگی بہری لڑکی سے زیادتی کے الزام میں باپ اور 2 بیٹے گرفتار
نئی دہلی( ویب ڈیسک )بھارت میں پولیس نےگونگی اور بہری لڑکی سے زیادتی کے الزام میں باپ اور 2 بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے ایک گاؤں میں 19 سالہ گونگی بہری لڑکی سے اس کی والدہ کے سامنے زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر پولیس کی جانب سے کارروائی شروع کی گئی ، متاثرہ لڑکی کی والدہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کے گاؤں کے 2 لڑکوں نے اس کے سامنے اس کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ، خاتون کی جانب سے الزام عائد کیے جانے پر ملزمان لڑکوں کے باپ نے گزشتہ ہفتے خاتون پر قتل کرنے کی نیت سے حملہ کیا تاہم خوش قسمتی سے خاتون بچ گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ زمینی تنازع کا ہے، لڑکی کی ماں کھیت میں کام کر رہی تھی جب اس پر ملزم لڑکوں کےباپ نے حملہ کردیا تاہم خاتون آبزرویشن ہوم میں ہیں۔