پی ٹی آئی با اختیار مذاکرات کیلئے تیار،جو اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ہی ممکن ہیں:احمد خان بھچر

  پی ٹی آئی با اختیار مذاکرات کیلئے تیار،جو اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ہی ممکن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس مذاکرات کا اختیارات نہیں،پی ٹی آئی بااختیار مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہے جو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہی کرسکتے ہیں، پنجاب حکومت ناکام ہوچکی ہے،ایک قیدی آپ کے اعصاب پر سوار ہے،بہنوں،وکلا ء،پارٹی کے لوگوں کو ملنے نہیں دے رہے،کیا یہ گڈ گورننس ہے۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سارے پاکستان کو پی ٹی آئی کے لئے قید خانہ بنادیا گیا ہے،میانوالی کے لوگ روزانہ سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے لئے آتے ہیں،اڈیالہ جیل ایک ریاست بن چکی ہے،سپرنٹنڈنٹ جیل کی کوئی حیثیت نہیں، آپ عمران خان کو اکیلا رکھ کر بھی نہیں توڑ سکے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت ٹک ٹاک پر چلائی جارہی ہے،گراؤنڈ پر جاکر دیکھیں کسان کے ساتھ کیا ظلم ہو رہا ہے، ڈاکٹرز کو آپ نے معطل کردیا،کئی روز سے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت گندم سٹاک کرنے والوں کو فائدہ دے رہی ہے، عملی طور پر حکومت ناکام ہو چکی ہے،آٹا سستا نہیں ہورہا جبکہ کسان مر رہا ہے،پنجاب اور سندھ میں کم کی پیداوارکم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حامد رضا، ناصر عباس،شبلی فراز،عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ نہروں کے معاملہ پر(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی نورا کشتی کر رہی ہیں، پیپلز پارٹی کے پاس چھ آئینی عہدے ہیں ہیں،سندھ کو اتنا درد ہے تو سڑکوں پرآئیں۔انیس منٹ فی ایکٹر پنجاب کا پانی ہے،جب سندھ پانی نہیں دے گا کٹ پنجاب کو لگے گا جو انیس سے گیارہ منٹ پر آ جائے گا، پانی پر پیپلزپارٹی کی جانب سے لوگوں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ بل میں ڈپٹی کمشنر کو اختیارات دے رہے ہیں،گراس روٹ لیول پر غیر جماعتی انتخابات کروا رہے ہیں جس سے ووٹ خریدے جائیں گے،تو لوکل گورنمنٹ بل کی مخالفت کریں گے۔

احمد خان بھچر

مزید :

صفحہ آخر -