ملک میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی کی طلب میں اضافہ
اسلام آباد (آئی این پی)ملک میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیک ڈیمانڈ 21400 میگاواٹ تک پہنچ گئی، جبکہ ملک میں بجلی کی پیداوار 18000میگاواٹ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں ایٹامک بجلی گھروں سے تین ہزار، آر ایل این جی سے 3000، مقامی گیس سے 1500 جبکہ درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 1800 میگا واٹ ہے۔ذرائع کے مطابق ملک میں مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 2400 میگا واٹ، ہوا کے ذریعے 1200، ہائیڈل کے ذریعے 3900 جبکہ بیگاس سے بجلی کی پیداوار79 میگاواٹ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں نیٹ میٹرنگ کے ذریعے بجلی کی پیداوار پانچ ہزار میگاواٹ سے زائد پہنچ گئی تاہم اگر نیٹ میٹرنگ کو شامل کیا جائے تو ملک میں بجلی کی پیداوار 23 ہزار میگاواٹ سے زائد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ نیٹ میٹرنگ میں تیزی سے اضافے کا رجحان ہے۔
بجلی