پاکستانی حکومت عازمین حج کیلئے روانگی سسٹم اوپن کرائے، حج آرگنائززر

    پاکستانی حکومت عازمین حج کیلئے روانگی سسٹم اوپن کرائے، حج آرگنائززر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) پرائیویٹ حج سکیم کے90ہزار عازمین حج کے85 ارب سے زائد رقم904 حج آرگنائزر پاکستان حج مشن کے اکاؤنٹ میں بھیج چکے ہیں۔وزارت مذہبی امور نے اپنے90ہزار عازمین کی رقوم سعودی ٹائم لائن کے مطابق منتقل کی،ہماری رقوم موجود ہونے کے باوجود وقت پر صرف12ہزار عازمین کی منتقل کی۔77ہزار عازمین کو سسٹم بند کر کے آؤٹ کر دیا گیا ہے۔ آرمی چیف حافظ عاصم منیر، وزیراعظم میاں شہباز شریف، سابق میاں نواز شریف مداخلت کریں اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بات کر کے77ہزار عازمین کی روانگی کے لئے سسٹم اوپن کروائیں۔ وزیر موجودہ حکومت کو تاریخ کے بدترین مالی سکینڈل کا سامنا پڑے گا ملک بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں حج آرگنائزر کا کھلا خط، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کو بھی تحریری خط۔