26واں خالصہ جنم دن  اوربیساکھی میلہ کی تقریبات اختتام پذیر 

    26واں خالصہ جنم دن  اوربیساکھی میلہ کی تقریبات اختتام پذیر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں،326واں خالصہ جنم دن  اوربیساکھی میلہ کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد اور وساکھی میلہ کی مناسبت سے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کرتارپور اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے زیر اہتمام کبڈی میچ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 کبڈی میچ  16 اپریل کوکرتار پور صاحب میں پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کی ٹیموں کے درمیان  گوردوارہ سری دربار صاحب  کرتارپور کے بیرونی احاطہ میں ہو گا  جس کے تمام انتظامات پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ سری دربار صاحب  کرتارپور صاحب اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی زیر نگرانی مکمل کر دے گئے ہیں۔ دوسری جانب بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کا  گورو دوارہ پنجہ  صاحب حسن ابدال کی یاترا کر کے ننکانہ صاحب آنے والا  62  بسوں پر مشتمل ایک قافلہ سخت سیکورٹی کے حسار میں گورودوارہ دربار صاحب کرتارپور  روانہ پہنچ گیا جبکہ65 گورودوارہ دربار صاحب کرتار پور کی یاترا کرنے والا دوسرا قافلہ گورو دوارہ پنجہ صاحب کے لئے روانہ ہو ا۔یاتریوں کی بسوں کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ پولیس اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی  سیکورٹی ہمراہ موجود تھیں جبکہ ہر قافلے کے ہمرا ہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی میڈیکل ٹیمیں اور ریسکو 1122 کی پانچ پانچ ایمبولینس وین موجود ہیں۔ سکھ یاتری ایک روز قیام کے بعد کل 17 اپریل کو گورودوارہ ڈیرہ صاحب لاہور پہنچیں گے۔