انڈیا، سوڈان، مصر، بنگلہ دیش، انڈونیشیاء کا بھی سعودی حکومت سے عازمین حج سسٹم اوپن کرنے کا مطالبہ
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) پاکستان کے بعد انڈیا، سوڈان، مصر، بنگلہ دیش،انڈونیشیاء نے بھی سعودی حکومت سے سسٹم اوپن کرنے کا مطالبہ کر دیا۔انڈیا میں 52ہزار پاکستان کے 77 ہزار عازمین سمیت دس ممالک کے چار لاکھ75ہزار عازمین سسٹم بند ہونے کی وجہ سے آؤٹ ہو چکے ہیں۔بھارتی وزیراعظم مودی نے گزشتہ روز براہ راست سعودی حکومت نے سسٹم اوپن کرنے اور42ہزار عازمین کی روانگی یقینی بنانے کی درخواست کی تھی۔ اسلام آباد میں ہوپ کے نمائندوں نے منگل کے روز چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی،رانا محمود الحسن، رانا ثناء اللہ، امیر مقام، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف سے ملاقاتیں کیں اور77ہزار عازمین کی روانگی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی درخواست کی۔