ڈاکوؤں نے متعدد شہریوں کولوٹ لیا،چور موٹر سائیکلیں،گاڑیاں لے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر بھر میں چور ڈاکو سرگرم، چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ میں جمیل سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں اقبال سے 1لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون،مصری شاہ میں فیاض سے1 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،گرین ٹاون میں نعیم سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن راوی میں اعجاز سے 1لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا مصطفی آباد اور شادباغ سے گاڑیاں جبکہ نولکھا، گارڈن ٹاؤن اور نوانکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔