جرائم کا خاتمہ،بروقت انصاف کی فراہمی ترجیح، ڈی آئی جی آپریشنز

  جرائم کا خاتمہ،بروقت انصاف کی فراہمی ترجیح، ڈی آئی جی آپریشنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ جرائم کا خاتمہ اورشہریوں کو بروقت مکمل انصاف کی فراہمی لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے شہری جرائم کی نشاندہی کریں ہم ہر شہری کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شہریوں کی جانب سے لین دین، مالی فراڈ، جھگڑوں سمیت دیگر شکایات موصول ہوئیں۔ فیصل کامران نے فرداََ فرداََہر شہری کی درخواست کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو مناسب احکامات صادر کئے۔ انہوں نے خواتین پرتشدد کی شکایت پر ایس پی ماڈل ٹاؤن، ایس ڈی پی او باغبانپورہ، ایس ایچ او رائیونڈ کو انکوائریاں مارک کرتے ہوئے پارٹیاں سنتے وقت وکٹم سپورٹس آفسر کو ہمراہ موجود رکھنے کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ انصاف کی راہ میں کوئی رکاؤٹ برداشت نہیں، پولیس افسران واہلکاروں کے خلاف شکایات پر بعد از انکوائری سخت محکمانہ کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -