وزیراعلیٰ پنجاب آج شاندار کسان پیکیج کا اعلان کرینگی
لاہور (جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت کسان پیکج سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان کا نقصان نہ ہونے اور مفادات کے تحفظ کے وعدے کی تکمیل کے لئے گندم کٹائی کے موقع پراپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے شاندار کسان پیکج کااعلان آج(بدھ) کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کے لئے یہ پیکج پنجاب کی تاریخ کا منفرد،بہترین اور بے مثال ثابت ہوگا۔ پیکج سے گندم کے کاشتکاروں کو محنت کا پورا معاوضہ ملے گا۔ایسے اقدامات کرینگے آٹا بھی مہنگا نہ ہو اور کسان کو بھی نقصان نہ ہو۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کسان بھائیوں نے شب وروز محنت کرکے میری اپیل پر ریکارڈ گندم کاشت کی۔ کسان کی کاوشوں سے پنجاب نے گندم کی کاشت کا ہدف پورا کیا ہے۔ کسان کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے مفادات کا تحفظ بھی کرینگے۔
پیکیج