لوہاری گیٹ،نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کا کارکن ہلاک

لوہاری گیٹ،نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کا کارکن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر)تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ میںکالعدم تنظیم کے کارکن کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،بتایاگیا ہے کہ چونیاں کا رہائشی اکبر علی لوہاری گیٹ کے علاقہ سعد رفیق روڈ میں مقامی سکول میں پڑھاتا تھا گزشتہ دوپہرکے وقت نامعلوم افراد نے اسے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے لیا پولیس کے مطابق مقتول لشکر طیبہ کا کارکن تھا اور کافی عرصہ سے مقامی سکول میں ٹیچنگ کروا رہاتھا ،پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروا دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -