قومی شاہراہ پرخضدار میں سرکاری گاڑی کو حادثہ ، چار اہلکار جاں بحق
خضدار(مانیٹرنگ ڈیسک) نوغے والا کے قریب قومی شاہراہ پر سرکاری گاڑی الٹنے سے چار اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق کرائم برانچ کے اہلکار کوئٹہ سے لسبیلہ جارہے تھے کہ نوغے والا کے علاقے میں حادثہ پیش آیا۔ حکام کے مطابق حادثے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔