میں ہوں شاہد آفریدی پر ”لالے“ نے اعتراض کردیا

میں ہوں شاہد آفریدی پر ”لالے“ نے اعتراض کردیا
میں ہوں شاہد آفریدی پر ”لالے“ نے اعتراض کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹرشاہد آفریدی نے اپنے نام سے بننے والی پاکستانی فلم ”میں ہوں شاہد آفریدی“ کے ایک غیر اخلاقی منظر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے فلم سے نکالنے کا مطالبہ کردیا ہے، آفریدی کا کہنا ہے کہ اس منظر سے ان کی عوامی امیج کو نقصان پہنچ سکتاہے۔دس لاکھ روپے کی خطیر رقم سے بننے والی فلم ’میں ہوں شاہدآفریدی‘ کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو شاہد آفریدی جیسا بڑا کھلاڑی بن کر اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا نام استعمال کرنے کی اجازت یہ سوچ کردی تھی کہ اس سے نوجوانوں میں مثبت تفریحی رجحان پیدا ہوگا اور وہ کرکٹ کی طرف راغب ہوں گے اور یہ کوئی غیر اخلاقی نہیں۔اُنہوں نے واضح کیا کہ عوام یہ بات ذہن میں رکھیں کہ فلم کا اُن کی ذاتی زندگی سے کوئی تعلق نہیں، معلوم نہیں کہ کتنے بچے اور ان کے اہل خانہ صرف میرے نام کی وجہ سے یہ فلم دیکھنے جائیں گے اور اگر انہوں نے یہ غیر اخلاقی منظر دیکھا تو میری امیج کے بارے میں ان کا کیا تاثر ہوگا۔شاہد آفریدی کو فلم کے ایک ’بوس وکنار‘ کے منظر پر سخت اعتراض ہے جس پر انہوں نے فلم کے پروڈیوسر سے کہا ہے کہ وہ یہ منظر نکال دیں۔ یہ منظر فلم کے ٹریلر میں موجود ہے اور متعدد ٹی وی چینلز سے یہ ٹریلر نشر ہوچکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -