دھرنوں مارچوں کی سیاست ملکی اقتصادیات کو ڈبو رہی ہے ‘پیاف

دھرنوں مارچوں کی سیاست ملکی اقتصادیات کو ڈبو رہی ہے ‘پیاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) کاروباری برادری کا کہنا ہے کہ دھرنوں، مارچوں نعرہ بازی کی سیاست ملکی اقتصادیات کو ڈبو رہی ہے، گزشتہ کئی روز سے جاری سیاسی گہما گہمی سے معیشت کے تمام اشا ر یے منفی رخ اختیار کرنے لگے ہیں ۔ سرمایہ کار خاموش اور سرگرمیاں مندے کا شکار ہیں۔ احتجاج کرنیوالوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔گزشتہ روز چیئرمین ملک طاہر جاوید نے لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریل ایریا کے صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ ان حالات میں کاروبار چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ وفد کی قیادت انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری ظہیر بھٹہ کر رہے تھے جبکہ پیاف کے وائس چیئرمین امجد علی جاوا بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وفد نے چیئرمین پیاف کو بتایا کہ دھرنوں مارچوں اور دھمکیوں کے ماحول کی وجہ سے خام اور تیار مصنوعات کی ٹرانسپورٹ رکی رہی ہے ۔ مینو فیکچرنگ میں رکاوٹ پیدا ہو چکی ہے ۔

 ملک طاہر جاوید نے کہا کہ اس کے لیے کاروباری سرگرمیوں کا جاری رہنا بے حد ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں صنعتکاروں سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقہ میں بڑی مایوسی پیدا ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کو چاہئے کہ وہ کاروباری حالات کو اپنی ڈاتی ﺅاہشات کی بھینٹ چڑھانے سے اجتناب کریں ۔

مزید :

کامرس -