طلب ورسد میں فرق سے روپے کی قدرمیں کمی ہوئی، سٹیٹ بینک

طلب ورسد میں فرق سے روپے کی قدرمیں کمی ہوئی، سٹیٹ بینک

  

کراچی(آئی اےن پی)قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک سعید احمد نے کہا ہے کہ طلب ورسد فرق کے باعث روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ایک تقریب کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک سعید احمد کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض کی چوتھی قسط کی منظوری کیلئے مذاکرات کامیابی سے جاری ہیں۔

، پاکستان نے آئی ایم ایف کے مقررہ معاشی اہداف سے زیادہ حاصل کرلئے ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ بینکوں کوڈالرکی فراہمی یقینی بنانےاور سٹے بازوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت جاری کی جاچکی ہیں، قائم مقام گورنر نے مزید کہا کہ مرکزی بینک خود مختار ادارہ ہے اور اس کی پالیسیاں ملکی معاشی و مالی نظام میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

مزید :

کامرس -