بلوچستان سے اچھی خبر
اس گھمبیر صورت حال کے باوجود اچھی خبر جو اس یوم آزادی پر صوبہ بلوچستان سے آئی وہ یہ کہ وہاں 10 سال کے بعد کئی علاقوں میں جشن آزادی انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبے سے منایا گیا، خاص طور پر ڈیرہ بگٹی، تربت میں نہ صرف 9 سال بعد پاکستان کا پرچم لہرایا گیا، بلکہ نوجوانوں نے پاکستان کے حق میں بڑی ریلی بھی نکالی۔ رات کو سٹیڈیم میں بڑے پیمانے پر یوم آزادی کی ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی،جس میں مختلف مکاتب فکر و سول سوسائٹی کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور اظہار یکجہتی کے لئے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس میں پاکستان زندہ باد کے پُرجوش نعرے لگائے گئے۔ یہ یقیناًروشن مستقبل کی پیش گوئی ہے اور ہماری دُعا ہے کہ اس کو کسی کی نظر نہ لگے۔