منیشاکوئرالہ کی فلموں میں واپسی ¾ میناکماری کا کردار ادا کریں گی

منیشاکوئرالہ کی فلموں میں واپسی ¾ میناکماری کا کردار ادا کریں گی
منیشاکوئرالہ کی فلموں میں واپسی ¾ میناکماری کا کردار ادا کریں گی
کیپشن:   1

  

ممبئی( نیٹ نیوز)بالی ووڈ خوبرو اداکارہ منیشا کوئرالہ نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں واپس قدم رکھ لیاہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپالی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اپنے سوتیلے بیٹے تاجدار امروہی کی فلم میں مینا کماری کا کردار ادا کریں گی ۔حقیقت میں فلم کے ہدایتکار ششی لال نیئر ہیں ۔ششی لال نیئر کے ساتھ اداکارہ کے ماضی میں تعلقات خراب رہے ہیں ۔منشیا کے شی لال کے ساتھ ابتدائی ایام میں بہت خوشگوار تعلقات تھے لیکن فلم اک چھوٹی سے لوسٹوری کے دوران تعلقات نے نیارخ اختیار کرلیا بھارتی اداکارہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ جب بھی فلم سائن کی ہے تو سب سے پہلے میں نے اس کی کہانی پڑھی ہے اور اس کے بعد ہی میں اس میں کام کرنےخ یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ کرتی ہوں اب میں نے ایک طویل عرصہ کے بعد فلم سائن کی ہے اور مجھے امید ہے کہ جس طرح ماضی میں میری فلموں کوشائقین نے پسند کیا ہے اس فلم کو بھی شائقین ضرور پسند کریں گے میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے اور مستقبل میںبھی میری کوشش ہوگی کہ میں اچھا کام ہی کروں۔

مزید :

کلچر -