گیتوں سے امن کا پیغام پہنچانا چاہتی ہوں، ریچا شرما

گیتوں سے امن کا پیغام پہنچانا چاہتی ہوں، ریچا شرما
گیتوں سے امن کا پیغام پہنچانا چاہتی ہوں، ریچا شرما
کیپشن:   1

  

ممبئی ( نیٹ نیوز)بھارتی فلموں کی معروف پلے بیک سنگر ریچا شرما نے کہا ہے کہ اپنے گیتوں کے ذریعے امن، دوستی کا پیغام پوری دنیا تک پہنچانا چاہتی ہوں۔میوزک کی زبان امن کی زبان ہے، اس کوبولنے اورسننے والے امن پسند لوگ ہوتے ہیں۔ اس لیے خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں نے اس پروفیشن کو اپنایا اورآج جو مقام اورشہرت میرے پاس ہے وہ صرف اورصرف میوزک کی بدولت ہے۔ لتامنگیشکر، آشا بھوسلے، کشور کمار اورمحمد رفیع کے علاوہ پاکستان سے ریشماں جی اور استاد نصرت فتح علی خاں کے گیت سن کر بہت کچھ سیکھا اوران کے گائے گیتوں نے میری گائیکی میں خوب نکھار پیدا کیا اور مستقبل میں بھی اسی طرح کوشش کروں گی کہ اپنی گائیگی سے سننے والوں کو مستفید کرسکوں اورمیری کوشش جاری رہے گی۔

مزید :

کلچر -