جے یو آئی اسلام کے نفاذ کےلئے کوشاں ہے،مولانا امجد
لاہور( جنرل رپورٹر) کلمے کے نام پر بننے والے ملک میں کلمے کا نظام نہ آنے کی وجہ سے ہر طرف مسائل اور بحران ہی بحران ہیں اور وطن عزیز مسائلستان بن چکا ہے ،جمہوری گاڑی کے آگے سپیڈ بریکر لگا نے والے یا درکھیں کہ گاڑی کا حادثہ ہوا تو پھر ساری بوگیاں متا ثرہو ں گےں، عوام کے منڈیٹ کا حترام ہو نا چاہیے ان خیا لا ت کا اظہار جے یو آئی کے راہنماﺅں مو لا نا محمد امجد خان،مو لا نا قاری ثناءاللہ،مو لا نا محب النبی،حافظ اشرف گجر ،مو لا نا عبد الماجد حقانی،قاری نذیر احمد،مو لا نا عبد الودود شاہد نے یوم آزادی کے حوالے سے ایک تقریب اور جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
۔ اس موقع پر مو لا نا مفتی شمس الحق ،محمد افضل خان ،حافظ حلیم اللہ ،حاجی مقبول احمد، حکیم رانا خالد سعید ،حافظ محمد عبد الواجد ،محمد قاسم افضل ،حافظ محمدمحسن ،حافظ عامر ،محمد بلال ،محمد ذکی ،محمد علی اور دیگر مو جود تھے مو لا نا محمد امجد خان،قاری ثناء،مولا نا محب النی اور دیگر نے کہا کہ وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے حکومت اسلامی نظام کے نفاذ کےلئے عملی اقدامات کا آغازکرے اور بسم اللہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی سے کرے انہوں نے کہا کہ اسلام اس ملک کا مقدر ہے وطن کو سیکولر ریا ست بنانے کے خواب چکنا چور ہو ں گے مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ وطن عزیز اس وقت شدید خطرات میں گھر ہوا ہے وطن عزیز میں ایک گیم کھیلی جارہی ہے اس گیم سے ملک میں نفرت کے بیچ بو ئے جا رہے ہےں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک میں اسلام کے نفاذ کے لئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیئے کوششیں تیز کر نے کی مزید ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ نئے نعروں سے وطن عزیز کو لادین ریاست بنانے کے خواب دیکھے جا رہے ہیں
لیکن ایسی سازشیں پہلے بھی بری طرح نا کا م ہو ئی ہیں اور اب بھی نا کام ہو ںگی ایسی قوتوں کو بد ترین شکست کا سامنا کر نا پڑے گا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اسلام اور پا کستان کے خلاف ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کرتی رہے گی۔