آزادی کی قدر نہ کرنے والے ہمیشہ غلام رہتے ہیں،علامہ ممتاز اعوان

آزادی کی قدر نہ کرنے والے ہمیشہ غلام رہتے ہیں،علامہ ممتاز اعوان

  

لاہور(پ ر )ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں آزادی پاکستان کانفرنس مولانا الطاف الرحمن کی صدارت میں ہوئی خطاب کرتے ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان نے کہا کہ آزادی کی قدر نہ کرنے والی قومیں ہمیشہ غلام رہتی ہیں ۔

عاشق حسین ، محمد شفیق قادری ، ڈاکٹر شاہد نصیر ، حافظ شعیب الرحمن ،قاری محمد حنیف حقانی ، صاحبزادہ اسامہ اجمل قاسمی، عمر ممتاز اعوان اور حافظ محمد یعقوب شاہ نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے صد افسوس کے بعض خود غرض و مفاد پرست سیاستدانوں نے اپنے ذاتی مفاد و اقتدار کیلئے جشن آزادی کو بھی تماشہ بنادیا علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ سیاسی انارکی و عدم سیاسی استحکام ملکی سلامتی کیخلاف دشمن قوتوں کی ایک گہری سازش ہے اسوقت فوج اور ملک حالت جنگ میں ہیں ان حالات میں قوم کو متحد کرنے کے بجائے منتشر کرنیوالے فسادی لوگ ہیں نہ کہ محب وطن سیاستدان بلکہ وہ جشن آزادی میںبربادی کا تاثر دیکر ملکی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جو قومیں آزادی کی قدر نہیں کرتی وہ ہمیشہ غلامی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کرتی ہیں اسلئے ہمیں آزادی کی نعمت کی قدر کرنی چاہیے

۔

 اور ہمیں متحد ہوکر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے ۔عوا م انتشار پھیلانے والوں کی باتوں پر توجہ نہ دیں اور وہ متحد ہوکر ملکی ترقی میں اپنی تمام تر کوششیں صرف کردیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -