بادامی باغ ،گردن پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونیوالا نوجوان سپرد خاک

بادامی باغ ،گردن پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونیوالا نوجوان سپرد خاک

  

لاہور(کرائم سیل)جشن آزادی کے دن مستی گیٹ کے علا قہ میں گردن پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونے والے 24سالہ نو جوان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا جسے بعد ازاں سینکروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ پولیس نے شک کی بنیاد پر متوفی عدنان کے دوست شہزاد کو تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کا رہائشی 25سالہ عدنان جشن آزادی کے دن موٹرسائیکل پر سبزی منڈی جارہاتھا کہ مستی گیٹ کے قریب پتنگ کی ڈور کا شکار ہوگیا۔ گردن پر ڈور پھرنے سے عدنان بری طرح زخمی ہوگیا اور ہسپتال منتقلی کی کوششوں کے دوران ہی موقع پر چل بسا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کاحکم دیدیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عدنان کے دوست شہزاد کو گرفتار تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے اور جائے وقوعہ سے ملنے والے کٹر کو معائنہ کے لیے لیبارٹری میں بھجوا دیا ہے ۔ایس پی سٹی اسد سرفراز کے مطابق لیبارٹری سے ایم ایل سی رپورٹ آنے کے بعد تمام حقائق سامنے آ جائیں گے ۔عدنان کے بھا ئی نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے میرے بھا ئی کی جا ن چلی گئی ۔اور اب انہوں نے اس کے ایک دوست کو تفتیش کے نام پر اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے پکڑ لیا ہے جو کہ ظلم کی انتہا ہے۔

مزید :

علاقائی -