حکومت سے ڈیل نہیں ہو گی،غلام فرید

حکومت سے ڈیل نہیں ہو گی،غلام فرید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چوہدری محمد افضل اور ناظم حافظ غلام فرید نے انقلاب مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے کسی قسم کی ڈیل نہیں ہوگی اور ملک سے ظلم اور جبر کے نظام کے خاتمہ تک اسلام آباد سے واپسی نہیں ہوگی۔

، آزادی مارچ پر ن لیگ کے گلو بٹوں کے حملے سے ثابت ہو گیا کہ حکومت ملک میں انتشار اور فساد پھیلانا چاہتی ہے
انقلاب مارچ کے راستے سے کنٹینرز ہٹانے کے حکومتی دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسلام آباد پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت راستے میں لگے کنٹینرز ہٹا کر راستے کلیئر کئے، چوہدری محمد افضل نے کہا کہ حکومت کی طرف سے تشدد، گرفتاریوں کے باوجود انقلاب مارچ میں لاکھوں افراد کی شرکت حکمرانوں کے بھاری جعلی مینڈیٹ کے منہ پر طمانچہ ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے آزادی مارچ پر ن لیگ کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے اب انقلاب کا راستہ نہیں روکا جا سکے گا، حافظ غلام فرید نے کہا کہ ملک سے ظلم کے نظام اور نواز شریف اور شہباز شریف کی بادشاہت کے خاتمہ کےلئے طاہر القادری اور عمران خان متحد ہیں اور عوام کو حقیقی آزادی دلانے تک وہ واپس نہیں آئیں گے۔