ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر نجی سکول اور واسا کے ٹیوب ویل کی جگہ سیل
لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او کیپٹن (ر) محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلہ میں سمن آباد کے علا قہ سوڈیوال اور ریواز گارڈن سے ملحقہ علا قوں کا دَورہ کیاڈی سی او نے ان علا قوں میں اِن ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کر نے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیاانہوں نے چو برجی سے ملحقہ گراؤنڈ میں جہاں پی آئی اے کا جہاز کھڑا ہے ، ڈینگی تدارک کے اقدامات نہ کرنے پر پی آئی اے پلانٹ ٹریم کی انتظامیہ کو نوٹس جا ری کر دیا ڈی سی او نے چو برجی گراؤنڈ کے قریب واقع واسا کے ٹیوب ویل میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر عملے کی سخت سرزنش کی۔
تے ہوئے نوٹس جا ری کر دیا اور اُن کو فور ی طور پر صفائی ستھرائی کروانے کی ہدایت کی اس موقع پر کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم حصہ لینے والی ٹیمیں اِن ڈور اور آؤٹ سرویلنس کو جا ری رکھیں اور زیادہ سے زیادہ گھروں میں ڈینگی سرویلنس کریں ۔ انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں اور اردگرد کے ما حول کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنے گھروں اور چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اس موقع پرضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے علا وہ ازیں ڈی سی اوکی ہدایت پر شا لیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت کارروائی کر تے ہوئینجی سکول اور واسا کے ٹیوب ویل سے ڈینگی لاروا برآمد ہو نے پر دونوں مقامات کو سیل کر دیا ہے۔